افغان مہاجرین کوصحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، وزیرخارجہ


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں رہائش پزیر افغان مہاجرین کو صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرتا آرہا ہے۔

افغان مہاجرین کے مسائل اور پاکستان اور افغانسان حکومتوں کی مشترکہ حکمت عملی سے متعلق ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا پاکستان سمیت دیگر ترقی پزیر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا سے دنیا بھرمیں معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے 40 سال سے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔ پاکستان میں افغان مہاجرین کوہر قسم کی سہولیات فراہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے جلد افواج کا انخلا چاہتے ہیں، امریکی صدر

اس دورے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان کے افغانستا ن کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں افغان مفاہمتی امن عمل، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس ملاقات کا پس منظر افغان مفاہمتی عمل ہے جو اگلے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔

افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی سرحد پر آہنی باڑ اور بارڈر کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے اس ملاقات سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ زلمے خلیل زاد نے بھی چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز  ملاقات کی تھی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کے لیے محمد صادق کو نمائندہ خصوصی تعینات کیا تھا۔


متعلقہ خبریں