سعودی عرب: کورونا، ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: کورونا، ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

ریاض: سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر عادل العثمان عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مہلک وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرعادل العثمان سعودی عرب ہی کے شہری تھے۔

سعودی عرب: پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق

سعودی عرب کی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عادل نے کچھ روز قبل ایک ٹی وی چینل پر سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کورونا کے حوالے سے لاپرواہی نہ برتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل حفاظتی تدایبر پر عمل درآمد میں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ڈاکٹر عادل العثمان کو لوگوں کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کورونا کیسز کے لحاظ سے دنیا میں 15ویں نمبر پر آ گیا

سعودی عرب میں چند روز قبل ایک پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد چودھری نے بھی کورونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پہ لڑتے ہوئے دار فانی سے کوچ کیا ہے۔ وہ مکہ کے حرا جنرل اسپتال میں جنرل سرجن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کی اہلیہ ڈاکٹر طوبیٰ اور ان کی تین صاحبزادیاں بھی اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔

سعودی عرب میں تین دن قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ایک اورغیرملکی ڈاکٹر نے اپنی جان کی بازی بھی ہاری ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں واقع کنگ سعود یونیورسٹی میں خون اور بچوں میں کینسر کے ماہر سوڈانی ڈاکٹر محمد الفکی کا بھی کورونا کے باعث انتقال ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں