خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق، 519 متاثر


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے مزید 12 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک ہی دن میں وبا سے مزید 519 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کےترجمان نے بتایا کہ صوبےمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 6 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 587 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 3 ہزار 579 متاثرہ مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں کورونا سے 5 ہزار 99 افراد متاثر جبکہ 311 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ 2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 34 ہزار 355 مریض صحتیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کا صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 38 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں