این سی او سی کا ملک بھر میں آکسیجن بیڈز بڑھانےکا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھرمیں آکسیجن بیڈزبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑے شہروں میں رواں ماہ کے آخر تک 1000 آکسیجن بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

این سی او سی اے کے مطابق ایف ڈبلیو او کے تحت بننے والے اسپتال کیلئے آلات کی خریداری کی منظوری آج دی جائے گی۔ اسپتال ایف ڈبلیو او نے این آئی ایچ کیلئےتعمیرکیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق وبائی امراض کیلئے 250 بستروں پرمشتمل ہے۔ اسپتال کورونا کےعلاوہ دیگر وبائی امراض میں بھی استعمال ہوگا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اسپتال کی تعمیر 35 روز میں مکمل کی گئی۔ وبائی امراض کےاسپتال کے 5 وارڈ ہیں۔ ہر وارڈ میں انتہائی نگہداشت کا یونٹ بھی تعمیرکیا گیا ہے۔

این سی او سے کے مطابق ہیلتھ پروفیشنلزکیلئےخصوصی پیکیج کوآج حتمی شکل دی جائےگی۔ این ڈی ایم اے کے ذریعےسندھ حکومت کو 52 وینٹی لیٹرزدیے ہیں۔ آئندہ 2 سے تین روزمیں مزید 50 وینٹی لیٹرز سندھ حکومت کے حوالے کیے جائیں گے۔

این سی او سی نے کہا کہ اضافی بیڈز کے استعمال کیلئے افرادی قوت کو تربیت دی جارہی ہے۔ مردان، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے اسپتالوں میں بیڈزکی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

این سی او سی  کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتےمیں پنجاب کو72 اضافی وینٹی لیٹرزفراہم کردیے گئے۔ ہنگامی صورت میں مزید بیڈزکی فراہمی کا منصوبہ بھی تیارکرلیاگیاہے۔ بلوچستان حکومت کو10 وینٹی لیٹرزفراہم کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ صوبےکی اضافی ضروریات پوری کرنےکیلئےافرادی قوت کوتربیت دی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان میں 62 وینٹی لیٹرزموجودہیں، 10مزیدوینٹی لیٹردیئےجارہے ہیں۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا سے لڑنے کے لیے مزید 250 وینٹی لیٹرز ملک کے مختلف اسپتالوں کو فراہم کردیے تھے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کا وقت گزر چکا، کورونا بے قابو چکا: شیری رحمان

جاری پریس ریلیر میں  این سی او سی نے کہا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز دینے کا مقصد انتہائی نگہداشت یونٹس کی صلاحیت کو بہتربنانا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں فیصل آباد، ملتان ، راولپنڈی اور لاہور کو 72 وینٹی لیٹرز۔  کراچی اور سکھر کے لیے 52 نئے وینٹی لیٹرز دیے گئے  ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پشاور اور ایبٹ آباد کے سرکاری اسپتالوں کے لیے 52 نئے وینٹی لیٹر دیے گئے۔بلوچستان میں کوئٹہ شہر کو 20 نئے وینٹی لیٹر دیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق وینٹی لیٹرز،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں  بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کو 10 اور آزاد کشمیر کو 10 نئے وینٹی لیٹر دیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں پمز کو 24 اور پولی کلینک کو 10 نئے وینٹی لیٹرز دیے جاچکے ہیں۔ ملک بھر میں 747 اسپتالوں میں کورونا کے آئسولیشن وارڈ اور علاج کی سہولتیں میسر ہیں۔


متعلقہ خبریں