کورونا: ملتان میں سینئر لیڈی ڈاکٹر شہید

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ملتان: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کوویڈ 19 کے باعث ایک سینئر لیڈی ڈاکٹر شہید ہو گئی ہیں۔ شہید لیڈی ڈاکٹر نشتر اسپتال میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی تھیں۔

پنجاب: غیر تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد دو کروڑ ہے، پی ایم اے

ہم نیوز نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا نشانہ بننے کے بعد زیر علاج رہنے والی لیڈی ڈاکٹر غزالہ نے دار فانی سے کوچ کرلیا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھیں۔

سعودی عرب: پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں اس مہلک وبا کی وجہ سے 35 فرنٹ لائن ڈاکٹروں کی شہادت ہو چکی ہے۔

پی ایم اے پنجاب کے عہدیداروں کا مطالبہ تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ایک ہفتے ڈیوٹی دینے کے بعد 15 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے۔

پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی دو جون کی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 1904 ڈاکٹرزاورعملے کے دیگر افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ان میں سے 30 اپنی جانوں کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ چار ڈاکٹروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وزارت صحت کی جانب سے 29 مئی کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس سے 1035 ڈاکٹرز، 299 نرسیں اور دیگر صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 570 افراد متاثر ہوئے تھے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 99 ہزار کے قریب پہنچ گئی، 2002 افراد جاں بحق

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں سے بیشتر کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا تھا جب کہ 170 فرنٹ لائن ورکرز اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔


متعلقہ خبریں