اپوزیشن لیڈر شہبازشریف گرفتاری دے دیں گے، خرم دستگیر



اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف گرفتاری دے دیں گے وہ پہلے بھی 133 دن نیب کی حراست میں رہ چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں نیب نے چھاپہ مارا وہاں شہبازشریف وہاں موجود نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے آج بھی نیب میں اپنا جواب جمع کرایا ہے، نیب ان کے پاس پہنچے تو وہ گرفتاری دے دیں گے، مزاحمت نہیں کریں گے۔

شہباز شریف بھاگنے کے بجائے قانون کا سامنا کریں، شبلی فراز

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس اگر ثبوت موجود ہیں تو وہ ریفرنس کیوں نہیں دائر کرتے، عمران خان نیب کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا اور ٹڈی دل کے باعث مرر ہے ہیں، پاکستان میں آٹا مسلسل مہنگا ہورہا ہے، جس پر آواز اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں