پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار27 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک دن میں ریکارڈ88 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مزید3 ہزار39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 69 ہزار496 ہوگئی ہے۔ ملک بھرمیں کوروناکے 25 ہزار 271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 42 ہزار742 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار56 ،سندھ 27 ہزار360، خیبرپختونخوا9 ہزار 540 اور بلوچستان میں 4 ہزار193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار418، گلگت بلتستان678 اور آزاد کشمیرمیں251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد61 لاکھ سے بڑھ گئی، 370,918 جاں بحق
گزشتہ تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار کیسز ریکارڈ ہوچکے اور223 افراد جان کی بازی ہا چکے ہیں۔