اسلام آباد: سیاحتی مقامات کے راستوں پر سناٹوں کا راج

اسلام آباد: سیاحتی مقامات کے راستوں پر سناٹوں کا راج

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے امسال نہ صرف رمضان المبارک کی روایتی رونقیں ماند پڑیں، عیدالفطر کے تہوار کی خوشیاں دکھائی نہ دیں بلکہ تفریح کے سارے منصوبے بھی چوپٹ ہو گئے۔

اسلام آباد: انتظامیہ نے تمام مزارات کھولنے کی اجازت دے دی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاحتی و تفریحی مقامات پر جانے والے راستوں پہ سناٹوں کا راج ہے تو خود تفریحی مقامات پر ہو کا عالم دکھائی دے رہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے گئے تفریحی مقامات کے باہر سجی ریڑھی والے بھی اسی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں وگرنہ عام حالات میں عید الفطر ان کی کمائی میں اضافے کا ذریعہ ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں لیک ویو پارک جہاں عام دنوں میں رش ہوتا تھا اور اندرون شہر سمیت بیرون شہر سے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوتا تھا وہاں عید کے پہلے اور دوسرے دن ویرانی نے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے نایاب نسل کا تیندوا نیچے اتر آیا

ہم نیوز کے مطابق چند خاندانوں نے عید کے موقع پر تفریح کی غرض سے لیک ویو پارک کا رخ کیا تھا لیکن اندر جانے کی اجازت نہ ملی تو انہوں نے باہر ہی پکنک منا لی اور اس طرح عید کی خوشیاں آپس میں بانٹ لیں۔

۔۔۔ لیکن دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کچھ شہریوں کو لیک ویو پارک کے باہر موجود دیکھ کر ٹریفک پولیس کے اہلکار پہنچے جو نزدیک ہی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے وہاں موجود افراد کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ زیادہ افراد کے جمع ہونے سے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور جاری کی گئیں احتیاطی تدابیر پر بھی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

اسلام آباد: شاپنگ مال، حجام اور سیلون کھل گئے

ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے پہلے تنبیہ کی اوراس کے بعد لوگوں کو گھروں کو جانے کی ہدایت کردی جس کے بعد لیک ویو پارک کے باہر موجود افراد وہاں سے چلے گئے اور اس طرح کورونا وائرس کی وجہ سے عیدالفطر پر تفریح کے سارے منصوبے چوپٹ ہو گئے۔


متعلقہ خبریں