کراچی: اکثر پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی، شہری پریشان

پٹرول

کراچی: شہر قائد کے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول  کی عدم دستیابی نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

کراچی: افواہوں نے جینا دو بھر کر دیا، پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں

ہم نیوز کے مطابق اس وقت سائٹ ایریا، میمن گوٹھ، کورنگی کاز وے، گلشن اور موتی محل سمیت دیگر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہے۔

پٹرول کی عدم دستیابی کے متعلق آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیاں مقامی ریفائنریز سے تیل کی خریداری نہیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے جہازوں کے تیل کی قیمت مقامی آئل کمپنیوں کے مقابلے میں کم ہے۔

آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اکثر پٹرول پمپس پر تیل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول پمپس مالکان کو نہ صرف مشکلات درپیش ہیں بلکہ نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب

ہم نیوز کو اس سلسلے میں آل پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے سمیر نجم الحسن نے بتایا ہے کہ 21 مئی سے پٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی منقطع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیاں بیرون ملک سے تیل کی آمد کی منتظر ہیں جس کی وجہ سے یہ صورتحال درپیش ہے۔


متعلقہ خبریں