اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک ایسی کتاب لکھنا چاہتا ہوں جو میرے مرنے کے دس سال بعد چھپے۔ فرزند پاکستان کے نام سے لکھی جانے والی کتاب کے خالق شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ اگر کتاب میں سچ لکھا تو طوفان آجائے گا۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے، شیخ رشید احمد
ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے یہ بات ہم نیوز کے عید اسپیشل پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام کے میزبان شفا یوسف زئی اور اویس منگل والا تھے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو اپنا سافٹ ویئر بدلنا چاہیے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف یہاں آکر دلدل میں پھنس گئے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت کو میں سنجیدہ نہیں لیتا ہوں اور دوستوں کو کبھی نہیں بدلتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ کسی سے دوستی نہیں ہے۔
لاک ڈاوَن کے بعد شہباز شریف کیلئے لاک اپ کا پروگرام ہے، شیخ رشید
ہم نیوز کے پروگرام عید اسپیشل میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے دوستی کنٹینر پر ہوئی۔ انہوں نے عمران خان کو سمجھدار سیاستدان قراردیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے عید کے حوالے سے کہا کہ لال حویلی میں عید کے دن ناشتہ پڑوسی بھیجتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماں کے بہت قریب رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ محلےکے بچوں کو عیدی دیتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شروع سے سیاست میرا شوق تھا اور سیاست ہی مجھے پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں نے جیتا، 62/63 کیس میرا تھا۔
عمران خان کو قائل کرنا شیخ رشید کے لیے امتحان ہو گا؟
ملکی سیاست پہ گہری نگاہ رکھنے والے شیخ رشید احمد نے پنجاب کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ اب نظر آ رہا ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں۔