پنجاب سے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرگئی


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں شیخوپورہ سے ن لیگ کے امیدوار بلال ورک نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔
بلال ورک نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلال ورک کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی سیاست کا دور لوٹ رہا ہے۔ 29 اپریل نئے پاکستان کی بنیادیں اٹھانے کا دن ہے۔ طاقت ور مافیا کے احتساب پر چیف جسٹس اور اُن کے ساتھی ججز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ قوم عدلیہ اور اداروں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے تیار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کی آئندہ نسلوں پر غلامی، غربت اور جہالت مسلط کردی گئی ہے۔ اداروں کو بلیک میل کرنے دیں گے اور نہ ہی کرپٹ لوگوں کو بھاگنے دیں گے۔

بلال ورک نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپشن سے نجات کے لیے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور بن چکے ہیں۔

بلال ورک نے کہا کہ ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کے لیے پنجاب اور ملک کے وسائل بیدردی سے لوٹے اور پارلیمان کو عملی طور پر غیر متعلق بناکر رکھ دیا۔ اداروں کو دھمکانے اور آئین کا حلیہ بگاڑنے کے لیے پارلیمان کو استعمال کرنے کی رسم ڈالی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں