پی آئی اے نے امریکہ کیلئے پانچویں خصوصی پرواز کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب قومی ایئرلائن نے امریکہ کیلئے اپنی پانچویں پرواز کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز31 مئی کو اسلام آباد سے امریکہ کے شہر نیو جرسی جائے گی۔ نیو جرسی کے نیو آرک ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے پرواز یکم جون کو روانہ ہوگی۔

واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانہ اور دیگر چار شہروں میں پاکستانی قونصل خانے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لانے کی اجازت

اعلامیہ کے مطابق جن کی رجسٹریشن ہو گئی ہے انہیں ان پروازوں پر ترجیحی بنیادوں پر نشست فراہم کی جائے گی۔

پاکستان میں قیام پذیر امریکی شہری یا مستقل رہائشی جو پاکستان سے امریکہ جانا چاہتے ہیں وہ اس خصوصی پرواز کیلئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پرواز پر جانے کیلئے فوری طور پر ای میل specialflights@piac.aero  پر رجسٹریشن کروائیں۔

دنیا بھر خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے اور ان افراد کو پندرہ دن قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سیدھا قرنطینہ مرکز منتقل کیا جائے گا ۔ نجی یا سرکاری قرنطینہ مرکز میں قیام کا انتخاب مسافر حضرات خود کر سکتے ہیں۔

قرنطینہ مرکز میں چوبیس گھنٹوں کے دوران این آئی ایچ مسافروں کے تشخیصی ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرے گا اورنتیجہ منفی آنے کی صورت میں مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو قرنطینہ مرکز میں ہی قیام کرنا ہو گا۔ مریض سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال کا انتخاب اپنی مرضی سے کر سکتا ہے۔

پرائیویٹ اسپتال کے اتنخاب کی صورت میں مریض اخراجات خود برداشت کرے گا۔ مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں پانچ سو روپے ادا کرنا ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نےبیرون ملک کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت دے دی ہے۔ میت کی فضائی منتقلی کیلئےسیل کردہ تابوت لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں