اے این پی رہنما غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما اور  پارلیمنٹیرین غلام احمد بلور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر بزرگ سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلام بلور کی طبیعت دو روز سے کافی خراب تھی مگر اب بہتری آئی ہے۔

ثمر بلور کا کہنا ہے کہ غلام بلور گھر پر قرنطین ہیں، اہل خانہ کی جانب سے نجی اسپتال منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تھا۔

اس سے قبل سربراہ ایدھی فاوَنڈیشن فیصل ایدھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ رپورٹ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ 2 دن بخار اورتین دن سرمیں درد رہا۔ کورونا ٹیسٹ سے پہلے مجھےعلامات ظاہرہوئی تھیں۔

فیصل ایدھی  کا کہنا تھا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیشن میں رکھا۔  ۔ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے شہید

پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 903 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 11 ہزار 922 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 16 ہزار 377 ہے۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 540 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 997 تک جا پہنچی ہے


متعلقہ خبریں