یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی: مجالس کی مشروط اجازت

یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی: مجالس کی مشروط اجازت

اسلام آباد: یوم حضرت علیؓ  کے موقع پر کسی بھی قسم کے جلوس نکالنے یا اجتماعات منعقد کرنے پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے البتہ صوبائی و مقامی حکومتوں اور انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت امام بارگاہوں و گھروں میں ایس او پیز کے تحت مجالس کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔

عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں، بلاول بھٹو کی اپیل

اس ضمن میں صوبائی و مقامی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صرف امام بارگاہوں و گھروں پہ ایس او پیز کے تحت مجالس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یوم حضرت علیؓ کے حوالے سے امام بارگاہوں و گھروں میں مجالس کی مشروط اجازت دی گئی ہے جس کے تحت مجالس کا دورانیہ صرف ایک گھنٹے پر محیط ہو گا۔ مجالس کے شرکا قالین کے بجائے صاف فرش پہ بیٹھیں گے۔

حکومت پنجاب نے یوم حضرت علیؓ کے حوالے سے نکالنے جانے والے جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

عالمی رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا

حکومت پنجاب نے حضرت یوم علیؓ کی مناسبت سے امام بارگاہوں و گھروں میں مجالس کی اجازت دی ہے لیکن اس کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مجالس کا دورانیہ صرف ایک گھنٹے ہو گا۔

پشاورسمیت پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں حضرت یوم علیؓ کے موقع پرجلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے۔ ایس او پیز کے تحت صرف مجالس کی اجازت دی گئی ہے۔

سندھ میں جلوس و مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر پابندی ہے اور کسی کو بھی کھلے مقامات پر جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھروں میں عبادات و عزاداری کا اہتمام کریں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور یوم حضرت علیؓ پرجلوس یا اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

رمضان کا آخری عشرہ: لاکھوں فرزندان توحید نے اعتکاف کرلیا

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی قوم کے نام گزشتہ شب جاری کردہ اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عبادات و عزاداری اپنے گھروں پہ کریں۔


متعلقہ خبریں