اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو سے زیادتی اور قتل کے حقائق سامنے آنے پر پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آٹھ سالہ آصفہ کورواں برس جنوری کے آغاز میں اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد کمسن بچی کو سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے معصوم آصفہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت بربریت کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقصد بکروال گجر برادری کو ہجرت کیلئے مجبور کرنا تھا۔
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے چار پولیس افسران اور دیگر کے ساتھ مل کر معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔
کمسن آصفہ بانو سے زیادتی و قتل کا معاملہ اتنا زیادہ عام ہوا کہ بھارتی فنکاروں کو بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا پڑی۔ پاکستانی اداکار بھی کشمیری بچی کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔
ارمینہ رانا، پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور نوازالدین صدیقی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے آصفہ پر ڈھائے گئے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نےاپنے ٹویٹ میں آصفہ کیلئےانصاف کا مطالبہ کیا۔
#JusticeforAsifa RIP little angel. pic.twitter.com/ikJr8QABnw
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) April 13, 2018
دنگل گرل زائرا وسیم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ’’ہرجگہ ناانصافی ہے کیا ہر جگہ انصاف کوخطرہ ہے‘‘
Injustice anywhere is a threat to justice everywhere! #JusticeforAsifa pic.twitter.com/MCdV9IASFi
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) April 13, 2018
پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آصفہ کی طرح اور کتنے بچے مذہب اور سیاست کے نام پر قربان کیے جائیں گے؟ میں بہت شرمندہ ہوں۔ یہ وقت سخت ایکشن لینے کا ہے، ہم آصفہ اور انسانیت کے مقروض ہیں۔
How many more children like baby Asifa will be sacrificed at the intersect of religion & politics? How many more children will have to suffer unimaginable crimes before we wake up? I’m disgusted. It’s time for swift action. We owe it to Asifa and to humanity. #justiceforAsifa.
— PRIYANKA (@priyankachopra) April 12, 2018
بھارتی میوزک پروڈیوسر وینش دیدلانی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آوازاٹھائیں اور اس معاملے کودبنے نہ دیں۔
پرینیتی چوپڑا، ونی کپور، ایشا گپتا، کریتی سانوں اور سنجے دت نے بھی اپنی ٹویٹس میں آصفہ بانو کے ساتھ روا رکھے گئے ظلم کو شرمناک قرار دیا۔ فنکاروں کا مطالبہ تھا کہ آصفہ بانو کو انصاف فراہم کیا جائے۔