نااہلی کا فیصلہ انتقامی کارروائی ہے، نواز شریف

نااہلی کا فیصلہ انتقامی کاروائی ہے، نواز شریف | urduhumnews.wpengine.com

جاتی امرا: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے انہیں سیاست سے تاحیات نااہل کرنا انتقامی کارروائی ہے اور انہیں عدالت سے اسی فیصلے کی امید تھی۔

نماز جمعہ کے بعد جاتی امرا میں کارکنوں سےغیر رسمی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے عوام سے اس کی قیادت نہیں چھین سکتے۔

اس موقع پرانہوں نے کارکنوں کو متحرک رہنے اور پارٹی کے آئندہ اعلان کا انتظار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ملتی جلتی خبر: تاحیات نااہلی فیصلہ: آج آزمائش کا دن ہے، شہباز شریف

نواز شریف نے کارکنوں کو صبر کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں۔

ن لیگ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کارکنوں نے اپنے قائد کے حکم پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں: آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہو گی، سپریم کورٹ

دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی خبر سنتے ہی لاہور میں ن لیگ کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ پارٹی آفس اور پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک رہی۔

لاہور کے مختلف مقامات پر ہونے والے مظاہروں میں شرکا نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا کر عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ انتقامی کارروائی ہے، ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔


متعلقہ خبریں