خیبرپختونخوا، ٹریفک حادثات میں غیرمعمولی اضافہ

خیبرپختونخوا، ٹریفک حادثات میں غیرمعمولی اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کے سبب ٹریفک حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران صوبے بھرمیں ٹریفک کے 804 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والے ٹریفک حادثات کی تعداد 729 تھی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 401 مہلک حادثات میں تقریبا 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ باقی زخمی یا معذور ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ بیشتر حادثات ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔

حادثات کا شکار ہونے والوں میں اکثریت ایسے نوجوانوں کی ہے جو موٹرسائیکل کی تیزرفتار کا نشانہ بنے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے متعلق بنائی گئی ایک الگ رپورٹ میں سرکاری امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران 1274 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں۔

ریسیکیو ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں سے متعدد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی وجہ سے پیش آئے۔


متعلقہ خبریں