وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ملک بھر میں فعال کرنے کی ہدایت

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  ٹائیگرفورس کو ملک بھر میں مکمل فعال اورضلع، تحصیل اوریونین کونسل کی سطح تک متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظمکی زیرصدارت ٹائیگرفورس سےمتعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کوصوبائی سطح پر ٹائیگرفورس کی کارکردگی کی ہفتہ واررپورٹ پیش  کی گئی۔

وزیراعظم نے ٹائیگرفورس سے متعلق وزرائےاعلیٰ اورچیف سیکریٹریزکو  گائیڈ لائنز دی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگرفورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس کے بہادرنوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ مشکل وقت میں قوم کیلئےوقت نکالنے والے نوجوان ہیروزہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انتظامی سطح پربہترین کوآرڈی نیشن کویقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی جانے والی ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کورونا کیخلاف ٹائیگر فورس اور پرائم منسٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان 

انہوں نے کہا تھا کہ زیراعظم  واضح کر چکے ہیں کہ یہ فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضاکار فورس ہو گی جو وباء سے لڑنے کیلئے مشکل حالات میں پھنسے لوگوں کی مدد کریگی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں