عمراکمل کا سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے بھائی کامران اکمل نے کہا کہ عمراکمل کے وکیل بہت جلدمیڈیا کو بریف کریں گے اور ہم  تین سال پابندی کے فیصلے کے خلاف پیر کو اپیل کریں گے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمرنے آفر دینےوالوں کے بارے میں دیر سے بتا کر غلط کیا، اس کو سزا ملنی چاہیے لیکن اتنی سخت سزا کا سوچا بھی نہیں تھا اور ہمیں امید تھی عمر کو کم سزا ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سزا کو کم کرانے کی اپیل کی جائے گی۔ عمراکمل پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے کامران اکمل کا کہنا تھا کہرمیزبھائی نے جو عمر کے لیے کہا اس پر افسوس ہوا، یکطرفہ موقف پراگر کوئی سینئر بات کرے تو یہ اچھی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمر اکمل 2023تک کرکٹ سے باہر، تفصیلی فیصلہ جاری

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا اور ان پر تین سال پابندی لگائی تھی۔

انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل کے فیصلے کے مطابق عمر اکمل19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

یئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

چیئرمین نے لکھا کہ عمراکمل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے اور اسی پر اکتفا کرنے کی کوششیں کرتے رہے کہ ماضی میں اس طرح کے رابطوں کے بارے میں وہ خود ہی مطلع کرتے رہے ہیں۔

فیصلے میں درج ہے کہ رابطوں سے متعلق پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بلا تاخیر آگاہی میں ناکامی کا اعتراف کرنے پر عمر اکمل پر عائد الزامات ثابت ہوتے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے لکھا کہ عمر اکمل آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر خود کو سزاوار کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں