عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ریلیف اور طبی سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نقل وحرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ہندوتوا کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی 90 لاکھ آبادی پر بھارتی مظالم جاری ہیں اور کشمیری شہیدا کی لاشیں ورثا کے حوالے نہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں۔ کشمیریوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا9مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

عائشہ فاروقی نے کہا کہ کورونا سے پاکستان میں بھی ہر شعبہ زندگی کو نقصان پہنچا ہے اورر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے ہم منصب سے رابطہ بھی کیا جبکہ 193 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔


متعلقہ خبریں