‘پاکستان میں دیگر ممالک کے نسبت کورونا کا پھیلاوَ کم ہے’


اسلام آباد: کورونا وائرس پروزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن پاکستان میں دیگر ممالک کے نسبت اس کا پھیلاوَ کم ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم اور دیگر حکام کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے ہمیں صحت کے نظام میں بہتری کا موقع ملا ہے۔ ہمارے ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ احتیاط ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 564 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,523 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 9 ہزار 77، خیبرپختونخوا 3,712، بلوچستان 1,659، اسلام آباد 521، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 388 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے

 


متعلقہ خبریں