پرسکون نیند سے کورونا وائرس کو شکست دینا ممکن

پرسکون نیند سے کورونا وائرس کو شکست دینا ممکن

امریکی محکمہ صحت کے ماہرین نے کوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام ہمارے جسم کا دفاعی سسٹم ہے جو حفاظت کی کئی تہیں فراہم کرتا ہے، ایک تہہ پھیپھڑوں کے اندر ہے اور یہ پھیپھڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے وائرس اور بیکٹیریا کو باہر دھکیلتا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے یہ تمام تہیں پرسکون نیند سے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پرسکون نیند ہمارے مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہے اور مضبوط مدافعتی نظام کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ناگزیر ہے۔  پرسکون نیند ہمیں کرونا وائرس سے لڑںے کی طاقت دے سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام ہمارے جسم کا دفاعی سسٹم ہے جو حفاظت کی کئی تہیں فراہم کرتا ہے، اس کی پہلی تہہ ہماری جلد ہے جو انتہائی مضبوطی سے بنے ہوئے خلیوں سے بنی ہے اور وائرس اور بیکٹیریا کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک تہہ پھیپھڑوں کے اندر ہے جو باریک بالوں کی شکل میں ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے وائرس اور بیکٹیریا کو باہر دھکیل کر سانس کے اوپری راستے کی طرف پھینکتی ہے جہاں سے یہ وائرس اور بیکٹیریا معدے میں چلے جاتے ہیں اور وہاں معدے کے کئی قسم کے تیزاب ان کا خاتمہ کردیتے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے یہ تمام تہیں پرسکون نیند سے بہت مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے، چنانچہ وبا کے ان دنوں میں پرسکون نیند لینا کرونا وائرس سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں