کراچی: گلستان جوہر، چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

کراچی: بیوپاریوں کو لوٹنے اور قتل کرنے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی: گلستان جوہر میں واقع فلیٹ کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اورنگزیب، شیزہ اور عبدالہادی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کراچی: گلبہار میں زمیں بوس ہونے والی عمارت کے متاثرین کا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے بلاک سات میں واقع فلیٹ کی چھت زمیں بوس ہوگئی ہے۔ فلیٹ چوتھی منزل پہ واقع ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت کے ملبے تلے گھر کے مکین دبے ہوئے تھے جنہیں امدادی اداروں کے رضاکاروں اور اہل محلہ نے نکالا تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے فوری طور پرزخمی ہونے والے افراد کو صفورہ پہ واقع اسپتال منتقل کیا تھا لیکن ان میں سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کراچی میں تین منزلہ عمارت گر گئی، 13 افراد جاں بحق

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چھت گرنے سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی جن میں سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی:کم رقبے پر تعمیر بلند عمارتوں کیخلاف آپریشن جاری

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہی ہے جب کہ دیگر متعلقہ ادارے بھی تفتیش و تحقیق میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کو ابتدائی طور پر پڑوسیوں اور علاقے سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ خاندان دو سال قبل مینب آرکیڈ نامی فلیٹس میں منتقل ہوا تھا۔ چار سو گز پر مشتمل عمارت کی ہر منزل پر چار فلیٹس موجود ہیں۔ عمارت میں مجموعی طور پر16 فلیٹس ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی چھت پانی لیکج کی وجہ سے کمزور تھی اور متاثرہ خاندان نے اسی وجہ سے بالائی منزل پہ پلستر بھی کرایا تھا لیکن چھت بوجھ برداشت نہیں کرسکی اور زمیں بوس ہوگئی۔

کراچی: عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان 9 افراد کھو بیٹھا، ورثا غم سے نڈھال

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چھت پر بہت عرصے تک پانی کی ٹنکیاں موجود تھیں جن سے پانی رستا تھا اور وہی چھت کی کمزوری کی وجہ بنا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ سرکاری ادارے کے ماہرین سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی ماہرانہ رائے بھی لی جاسکے۔


متعلقہ خبریں