کورونا : دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی


کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 556 جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ 6 ہزار 2 سو چھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 71 ہزار 317 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے، صدر مملکت

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ  26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  92 ہزار سے زائد ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 693 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 427 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  94 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 185 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 613 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 236 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار 315 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 330 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 531  سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 993 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پاکستان میں 476 اموات، 20 ہزار 941 افراد متاثر

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 5 سو  سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا نے مزید 63 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 99 ہزار970 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں