کراچی: سفید پرچم لہرا دیا گیا، طبی عملے کو خراج تحسین

کراچی: سفید پرچم لہرا دیا گیا، طبی عملے کو خراج تحسین

کراچی: شہر قائد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہریوں نے اونچے ترین مقام کڈنی ہل پر سفید پرچم لہرا دیا ہے۔

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا پاکستانی ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت 

ہم نیوز کے مطابق شہر کے اونچے ترین مقام کڈنی ہل پر اس سے قبل قومی پرچم لہرا رہا تھا لیکن اب اسے عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کڈنی ہل پر سفید رنگ کا جو پرچم لہرایا گیا ہے اس کی چوڑائی 12 فٹ اور لمبائی 18 فٹ ہے۔

چین کے شہرووہان میں جب کورونا وائرس کے کیسز کا خاتمہ ہوا تھا اور ڈاکٹروں سمیت طبی عملہ واپس روانہ ہوا تھا تو پورے شہر نے شاندار انداز سے خراج تحسین پیش کیا تھا۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا قاافلہ شہر سے جب گزررہا تھا تو شہری انہیں خراج تحسین پیش کررہے تھے۔

کورونا وائرس :طبی عملے کو دنیا بھر میں خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے بھی جنرل اسپتال راولپنڈی کے دورے کے دوران کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

کورونا: ڈاکٹر اور طبی عملہ جنگ میں ہراول دستہ ہیں، صدر مملکت

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔


متعلقہ خبریں