سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد7465ہوگئی

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روزانہ کی بریفنگ میں بتایا کہ ان کے صوبے میں گزاشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 363 نئے کیسز رجسٹرہوئے ہیں اور مجموعی تعداد7465 تک پہنچ چکی ہے۔

سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار8 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد130 ہوگئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے231 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں3032 ٹیسٹ کیے گئے اورمجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 64052 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کورونا کے 214 مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو جا چکے ہیں اور سندھ میں مجموعی طورپر صحت یاب افرادکی تعداد 1555 ہے۔

اس وقت تک صوبےمیں 5780 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ 4638مریض گھروں، 615آئیسولیشن سینٹرزاور527 کا علاج اسپتالوں کیا جا رہا ہے۔

سندھ میں 76مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 15 وینٹی لیٹرزپر ہیں۔ کراچی کےضلع وسطی میں 45اورشرقی میں 67 کیسز ہیں۔

کورنگی میں 21، ملیر میں15، ضلع جنوبی55 اور غربی میں28 کیسزہیں۔ صوبے کے دیگر شہروں میں 132 نئے کیسز آئے ہیں۔

مرادعلی شاہ نے بتایا کہ کراچی کے بعد سب سے زیادہ کیسز لاڑکانہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ گھوٹکی میں 21، حیدرآبادمیں13 اورجیکب آبادمیں9کیسز ہیں۔ خیرپورمیں 10اورلاڑکانہ میں 30 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو رمضان میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے سے متعلق خبردار کیا جارہا ہے اور اس بارے میں وارننگ بھی جاری کی ہے۔

حکام نے خبردار کیا تھا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو صورتحال بدتر ہوسکتی ہے، پاکستان انتہائی اہم اور نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے، لہٰذا میں درخواست کرتا ہوں کہ عوام کو افطار، سحر اور مساجد جانے کے معمول کو تبدیل کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں