کراچی: رینجرز ، ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی میں مغوی شہری بازیاب


کراچی: سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ  (ایس آئی یو) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کےعلاقہ محمود آباد سے 27 اپریل کو اغوا ہونے والے شہری کو بازیاب کرا لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان نے خود کو حساس اداروں کا اہل کار ظاہر کر کے شہری کو اغوا کیا تھا جنہوں نے مغوی کے خاندان سے 5 کروڑ روپے طلب کیے تھے۔

کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،50سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

ترجمان نے بتایا کہ دوران کارروائی 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ گینگ کے 2 مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یوعرفان بہادر نے بتایا تھا کہ ملزمان سےاسلحہ،موٹرسائیکلیں اورمنشیات برآمد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے مومن آباد میں  مبینہ پولیس مقابلہ  کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے دعویِٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں