امریکی سفارتکار کی گاڑی سے حادثہ، جاں بحق نوجوان کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

راؤ انوار کا ایک اور خط سپریم کورٹ کو موصول | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:  امریکی سفارتکار کی گاڑی سے کچلے جانے والے نوجوان کےوالد نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

عتیق بیگ نامی نوجوان کے والد محمد الیاس نے ملزم کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست اسلام ٓباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔

عثمان بیگ نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ نشے میں دھت کرنل جوزف نے میرے بیٹے عتیق بیگ کو ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق اور اُس کا کزن راحیل شدید زخمی ہوا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو شفاف تحقیقات کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں کرنل جوزف، ایس ایچ او کوہسار، آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

رواں ماہ سات اپریل کو امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان عتیق بیگ جاں بحق اور اُس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا۔

مزید جانیں: نوجوانوں کو روندنے والا امریکی پاکستان میں ہے، خواجہ آصف

مقتول عتیق بیگ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ سے موٹرسائیکل پر گزر رہا تھا کہ امریکی سفارتکار کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے اسے روند ڈالا تھا۔

امریکی سفارتخانے کی گاڑی ملٹری اتاشی کرنل جوزف چلا رہا تھا۔ سفارتی استثنیٰ کے باعث پولیس نے امریکی اہلکار کو سفارتخانے واپس جانے کی اجازت تو دے دی تاہم گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا تھا۔

حادثے کا مقدمہ مقتول عتیق بیگ کے والد محمد ادریس کی مدعیت میں کوہسار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

بدھ کو وزیرخارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ امریکی سفارت کار کے معاملے پر کارروائی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں