اسلام آباد: لیجنڈری بھارتی اداکاروں عرفان خان اور رشی کپور کی اچانک وفات نے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والوں کو شدید دکھ میں مبتلا کر دیا۔
فلم انڈسٹری کے ان نامور اداکاروں کی وفات پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد نے افسوس کا اظہار کیا خصوصاً شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے عرفان خان اور رشی کپور کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہوئے ان کی اچانک وفات پر اپنے دکھ بھرے تاثرات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ان عظیم فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عرفان خان کی ویڈیو اور تصویر شیئر کی اور تحریر کیا کہ خدا آپ کو اگلے جہان میں سکون اور عظمت عطا کرے، میرے مقبول۔
اداکارہ نے رشی کپور کی وفات پر اپنے دکھ کا اظہار کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ان کی بھی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ یہ زندگی آپ کے لیے بہت چھوٹی تھی، آپ کی عظمت اس سے کئی بڑھ کر ہے، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
View this post on Instagram