اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کو مالی اور انتظامی امور میں بااختیار بنانے سے متعلق آئین میں کی گئی 18 ویں ترمیم کو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا ہے۔
ایک بیان میں لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس آئینی ترمیم کو ختم کرنے کے حوالے سے شرانگیز بیانات کا مقصد قوم سمجھنے سے قاصر ہے۔
مزید پڑھیں: 18 ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ
احسن اقبال نے کہا کہ ایک نیا انتشاراور نیا تنازع کھڑا کرنے کا مقصد کوئی نہیں سمجھ سکتا۔اس وقت ہمیں کورونا وبا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔