راولپنڈی: کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 2 ہزار افراد کو ریسکیو کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگو میں سیلاب سے75 ہزارافراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اورسیلاب سے ہزاروں گھرتباہ ہو گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی نیلے ہیلمٹ، اقوام متحدہ کانگو امن مشن کاحصہ ہیں جو امدادی کارروائیوں کیلئےفوراً متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور طبی سامان اورآلات متاثرہ علاقوں کو روانہ کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی دستوں کی جانب سے سیلاب میں پھنسےافراد کوکھانا اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔
Pakistani Peacekeepers rescued more than 2000 people stranded due to heavy floods in Uvira region in Democratic Republic of CONGO (DRC). Torrential floods erupted in Uvira region starting last week. Rains and flooding damaged thousands of houses affecting 75,000 people. (1/4) pic.twitter.com/n5fQfvuL3i
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نےپاکستانی دستوں کی امدادی کوششوں کا اعتراف کیا، پاکستان دنیا میں امن واستحکام کیلئےاپنا کردارادا کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں 4 ہزارسے زائد پاکستانی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب تک 157 پاکستانی فوجی اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی امن دستہ عزم وہمت کےساتھ انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔