سیالکوٹ: باپ کی فائرنگ سے بیٹیاں جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


سیالکوٹ: والد نے بچوں پر فائرنگ کرکے بیٹیوں کی جان لے لی جب کہ بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 5 زخمی

ہم نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں والد احمد نے اپنے تین بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق باپ کی فائرنگ سے بیٹا شدید زخمی ہے جسے علاج معالجے کے لیے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہم نیوز کو اہل محلہ نے بتایا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پویس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار

علاقہ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم احمد سے ابتدائی تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں