دبئی: اتحاد ایئرلائنز نے 16 مئی سے مسافروں کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے میں تبدیلی کر رہے ہیں اور اب وہ مسافروں کے لیے 16 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث یکم مئی سے پروازیں شروع کرنے کے فیصلے کو تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بعض فلائٹس کی بکنگ کا آغاز 16 مئی ہو شروع کیا جائے گا تاہم اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان کا بین الاقوامی فضائی آپریشن 15 مئی تک بند رہے گا جبکہ خصوصی پروازوں، اور چارٹر طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
ترجمان نے مزید بتایا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے طیاروں کو پابندی سے استثنی ٰحاصل ہوگا۔