وفاقی حکومت کا ڈاکٹروں سے متعلق شہباز گل کے بیانات سے اظہار لاتعلقی

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو طلب کر لیا

فوٹو/فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈاکٹروں کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بیانات اور ٹویٹس سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ ڈاکٹرز کے حوالے سے شہباز گل کے بیانات اور ٹوئٹس ذاتی رائے ہوسکتی ہے یہ حکومتی موقف نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم تعاون کی فضا بنائیں تو ان کی جماعت حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ اگر وفاق سے تلخ بیانات نہ آئیں تو ماحول بہتر ہوسکتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے تاجروں سے متعلق جلد خوشخبری دیں گے۔ کہتے ہیں وفاقی حکومت کی تنقید کی وجہ سے لاک ڈاون کے نفاذ میں مشکل آرہی ہے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تاجروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے جلد درمیانی راستہ نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کے وفاقی وزیر فیصل واڈا، علی زیدی گورنر سندھ اور مقامی قیادت
تاجروں کو اکسا رہے ہیں جس سے لاک ڈاون پر عملدرآمد میں مشکلات ہیں


متعلقہ خبریں