عوام دل کھول کر وزیراعظم احساس ٹیلی تھون میں حصہ لیں، مولانا طارق جمیل

فائل فوٹو


کراچی: ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عوام دل کھول کر وزیراعظم احساس ٹیلی تھون میں حصہ لیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام عطیات، خیرات اور زکوۃ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں۔ بازار اور کاروبار بند ہیں جس سے سب متاثر ہورہے ہیں۔ پاکستان پسماندہ ملک ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت ترقی یافتہ ملکوں نے بھی گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن: وزیراعظم ہم نیوز پر براہ راست

ممتاز عالم دین نے کہا کہ تقوی ٰ والے وہ ہیں جو تنگی میں خرچ کرتے ہیں۔ سب سے اپیل ہے۔اپنے مال کو صرف زکوۃ تک نہ رکھیں۔ اپنے صدقات بھوکے اور غریب لوگوں پر خرچ کریں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وزیراعظم نے نادار طبقے کیلئے فنڈ کا قدم اٹھایا ہے۔ زکوۃ اور صدقے کا بہترین استعمال غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے مجھے قرض دو میں لوٹا کر دوں گا۔ تمام افراد وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں۔

معروف فنکار بشریٰ انصاری نے احساس ٹیلی  ٹیلی تھون میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشکل گھڑی کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ انشاللہ یہ برا وقت جلد گزر جائے گا

بشریٰ انصاری نے کہا کہ بڑی بڑی طاقتوں نے اس وبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ اس وقت دوسروں کی مدد کرکے اپنی مدد کرسکتے ہیں۔ ہم سب کو سمجھداری سے کام لینا ہوگا، جزباتی ہونے کا وقت نہیں ہے۔ ہم لوگوں کو اس وقت احساس کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں