’کورونا وائرس کی اگلی لہر کا سامنا کرنے کیلیے محتاط اور تیار رہیں‘

فائل فوٹو


برلن: جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اگلی لہر کا سامنا کرنے کے لیے محتاط اور تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کورونا کا آخری مرحلہ نہیں بلکہ صرف آغاز ہے۔

اینجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ہمارے ملک میں طویل عرصے تک رہے گا۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں سخت پابندیاں جمہوریت کے لیے بڑا چیلنج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت پابندیاں ہمارے جمہوری حقوق کو محدود کر رہی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے لمبے عرصے تک رہنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: کورونا کی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کا آغاز آج

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا جبکہ مختلف ممالک میں اب بھی عالمی وبا پھیل رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں جان لیوا بیماری میں اضافے کا رجحان تشویشناک ہے۔

اقوام  متحدہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے ختم کرنا وائرس کے لیے دوبارہ سر اٹھانے جیسا ہو گا تاہم کچھ ممالک میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ فنڈنگ روکنے سے ڈبلیو ایچ او کو کورونا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔ ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا انہیں امید ہے، امریکہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔


متعلقہ خبریں