لاٹری نےعام شہری کو ایماواٹسن سے بھی زیادہ امیر بنا دیا

لاٹری نےعام شہری کو ایماواٹسن سے بھی زیادہ امیر بنا دیا

فائل فوٹو


لندن: رائن ہوئل نامی برطانوی شہری نے پیٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم اپنے نام کر لی ہے۔

38 سالہ برطانوی شہری لاک ڈاؤن کے دوران لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

رائن کے مطابق کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جیت کا جشن اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے وہ فورا اپنے والدین کے پاس گئے۔ رائن نے بتایا کہ ان کے والدین ابھی تک ملازمت کررہے تھے لیکن اب وہ انہیں کام نہیں کرنے دیں گے۔

لاٹری جیتنے کے بعد رائن کی دولت ہیری پوٹر میں کام کرنے والی اداکارہ ایماواٹسن سے بھی 6 ملین پاؤنڈ زیادہ ہے۔ ایماواٹس کی دولت اس وقت8 کروڑڈالر ہے۔

رائن نے بتایا کہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ 5 کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ جیت چکے ہیں۔ میں نے جلدی میں گاڑی نکالی اور تصدیق کیلئے اپنے والدین کے پاس گیا۔

رائن نے برطانوی آن لائن میگزین دی سن کو بتایا کہ اس کے والدین نے ایک اور ویب سائٹ پر لاٹری نمبر کی تصدیق کی جس کےب بعد مجھے یقین ہوا کہ میں لاٹری میں کروڑو روپے جیت چکا ہوں۔


متعلقہ خبریں