پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جس کے سبب تمام شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی شخصیات اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے اور مداحوں کیساتھ رابطے کیلئے مختلف قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
پاکستانی پاپ سنگر ہارون نے بھی گھر بیٹھے لاک ڈاون سے پریشان لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے10سال بعد اپنا نیا گانا ’ڈھونڈوں گا‘ ریلیز کردیا ہے۔
ہارون نے کچھ سال پہلے اینی میٹڈ مووی برقعہ ایونجرزکی ڈائریکشن میں مصروفیات کی وجہ سے یہ گانا ریلیز نہیں کیا تھا۔
انہوں نے 10سال پہلے اپنے گانے’گھوم گھوم‘ کا میوزک ترتیب دیا تھا جس کے بعد ایک لمبے عرصے تک ان کا کوئی گانا مارکیٹ میں نہیں آیا تھا۔
پاکستانی پاپ سنگر نے اب قرنطینہ میں پریشان لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے اپنا لیٹسٹ میوزک ویڈیو ٹریک ’ڈھونڈوں گا‘ ریلیز کردیا ہے۔ اس ریٹرو اینی میشن فیل گانے کے بول صابر ظفر نے لکھے ہیں جبکہ اس کی ڈائریکشن اور اینی میشن عزیرظہیرخان نے کی ہے۔
https://twitter.com/TheRealHaroon/status/1252962861430779904
گلوکار نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر لکھا کہ 10 سال میں پہلے سولو گانے کی ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ فیس بک پر چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگ اس گانے کو دیکھ چکے ہیں اور اب آپ یوٹیوب پر بھی اس کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔