آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے اہلخانہ طلب

خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

سکھر: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی بیگم، دونوں بیٹے، بیٹی اور داماد و صوبائی وزیر اویس قادرشاہ کو 5 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نےتمام افراد کو 5 مئی کو طلبی کا باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق تمام افراد کو بینک ٹرانزیکشن سے متعلق معلومات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت خورشید شاہ، دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر 22 اپریل کو فیصلہ سنائے گی

نیب نے خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ سمیت 18 افراد پر 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائرکیا ہے۔

خیال رہے کہ خورشید شاہ نے ضمانت میں توسیع کے لیے سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔


متعلقہ خبریں