گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا، عمران اسماعیل

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن بے معنی کا چاند نہیں ہوسکتا ہے۔

کورونا: تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا، عمران اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتہ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کافی حد تک خود مختار ہیں۔

عوام جتنا ہوسکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی چیزوں پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صنعتکاروں کو درپیش تکالیف کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی مشکلات کا بھی علم ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس وقت مشکل میں ہیں۔

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون مستعفی

گورنر سندھ نے کہا کہ پی سی آر مشینیں وفاق کے پاس بھی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی امداد پر تمام فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے مابین گزشتہ کافی عرصے سے لفظی جنگ کا میدان گرم ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں