کورونا ریلیف فنڈ: وزیرریلوے نے وزیراعظم کو 5کروڑ سے زائد کا چیک پیش کیا


اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے پانچ کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار کا چیک پیش کیا۔

وفاقی وزیر نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ میں جمع کرادی۔

شیخ رشید نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن کے لیے 30 کوچز پر مبنی ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ریلوے کی جانب سے 500 افراد کے لیے آئسولیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، افسران کا وزیراعظم کورونا فنڈ میں عطیات دینےکا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ تفتان سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے 500 سیٹوں پر مشتمل ٹرین بھیجنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

وزیرریلوے نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ راولپنڈی اسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورتحال سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں