کورونا، لاہور کے بازاروں کی رونقیں لاک ڈاؤن کے باعث ماند پڑ گئیں



لاہور: زندہ دلان کے شہر لاہور کے بازاروں کی رونقیں لاک ڈاؤن کے باعث ماند پڑ گئی ہیں۔ تمام مشہور فوڈ اسٹریٹس میں ہو کا عالم ہے۔

پنجاب کا دل لاہور جہاں دن اور رات کا تصور کم ہی محسوس ہوتا ہے، سورج ڈھلتے ہی تفریحی پارکس بند ہوتے تو بازاروں میں لذیذ پکوانوں کی خوشبو اٹھنا شروع ہوجاتیں، دوستوں کی محفلیں سجتیں اور چائے کا دور شروع ہو جاتا تھا۔

زندہ دلان لاہور کی رونقوں سے بھرپور یہ زندگی کورونا کی نذر ہو گئی ہے۔

یہ تفصیل پڑھیں: کورونا وائرس: لاہور سب سےزیادہ متاثر

گوالمنڈی کی فوڈ اسٹریٹ ہو یا پھر لکشمی چوک کے چٹ پٹے اور لذیذ کھانوں کے مراکزاور تو اور شاپنگ کا مرکز

مشہور زمانہ قدیم انارکلی بازار بھی سنسان اور ویران پڑا ہے۔

لاہور کے عشق میں مبتلا کچھ نوجوان اب بھی بھولے بسرے ان بازاروں کا رخ کرتے ہیں لیکن ویرانی دیکھ کر اداس ہو جاتے ہیں۔

لاہوریوں کا کہنا ہے کہ لاہور جیسا کوئی شہر نہیں، اس وبا کا خاتمہ ضرور ہوگا اور ہمارے شہر کی رونقیں بحال ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل

رونق میلہ اور چہل پہل نہ ہو تو لاہور شہر کے رنگ پھیکے معلوم پڑتے ہیں لاہور کے دل میں بسنے والے پر امید ہیں کہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا رونق لوٹ آئے گی۔


متعلقہ خبریں