کردار اور ایمان انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں، نیول چیف

کردار اور ایمان انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں، نیول چیف | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان کے امیرالبحر یعنی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ کردار کی تعمیر اور ایمان کی مضبوطی ہی انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔

ہفتے کو بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر فرائض کی انجام دہی کو زندگی کا مقصد بنائیں۔

نیول چیف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نصاب کو جدید طبی تحقیق کے مطابق ڈھالنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد میں 133 طلبہ نے اسناد حاصل کیں۔

مہمان خصوصی ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے طلبا میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔


متعلقہ خبریں