آرمی ڈے پریڈ میں جراثیم کش گاڑیوں اور طبی آلات کے اسٹالز



تہران: ایران کی قومی آرمی ڈے پریڈ میں فوجی اسلحہ کی بجائے جراثیم کش گاڑیوں، موبائل اسپتالوں اور دیگر طبی آلات کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ایرانی فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے  ملک کے نگہبان، صحت میں مددگار کے نام سے آرمی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ صورت حال میں فوجی پریڈ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسز اور دیگر عملہ کورونا جیسے نادیدہ  دشمن سے اگلےمحاذ پر لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق

ایرانی آرمی چیف جنرل عبدالرحیم موسوی نے بھی کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار  11ہزار فوجی طبی عملہ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ  دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ  افراد کی تعداد ساڑھے بائیس لاکھ  سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیںساڑھےآٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں پچس سو سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  سینتیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ دس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ختم نہ ہوا تو تراویح اور نماز عید گھروں میں ادا کی جائے، سعودی مفتی اعظم

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور آج بھی امریکہ میں کورونا سے مزید دوہزار پانچ  سو سے زائد افراد جان سے گئے۔

نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں