پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال


اسلام آباد: قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کل 19 اپریل سے لاہور اور اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔
پی آئی اے پروازوں کا مقصد دونوں ممالک میں پھنسے شہریوں کو وطن واپس لانا ہے۔

پی آئی اے کا یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے یا 525 پاوَنڈ ہو گا جبکہ پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی پرواز میں جگہ دی جائے گی۔

ترجمان قومی ائر لائن کے مطابق نئی بکنگ کروانے والے مسافر پی آئی اے کی ویب سائٹ یا دفاتر سے رجوع کریں گے اور پروازوں کی بکنگ آج صبح سے جاری ہیں۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کو محفوظ بنانے کے لیے  حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے 21 مارچ کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے باعث اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دو ہفتے قبل پاکستان نے برطانیہ کے لیے خصوصی پرواز روانہ کی تھی جس میں اسلام آباد سے 403 مسافر مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اس دوران ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا تھا جبکہ مسافروں کے سامنا پر اسپرے بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ناقص انتظامات: گلگت ایئرپورٹ پر تعینات پی آئی اے کا عملہ معطل

پی آئی اے کے کپتان، فرسٹ آفیسر اور کریو کو حفاظتی کٹس، ماسک اور گلوز بھی دیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں