عدالت خورشید شاہ، دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر 22 اپریل کو فیصلہ سنائے گی


سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، ان کے اہلخانہ و دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت پر 22 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔

عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق نہ ہوئی تو ملزموں کو گرفتارکرلیا جائے گا۔ تمام ملزموں کو بائیس اپریل کو حاضر ہونے کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کر دیا

نوٹس کے متن کے مطابق ملزمان پیش نا ہوئے تو ان کی عدم پیشی کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

نیب حکام کے مطابق ریفرنس میں مرکزی کردار خورشید شاہ کا ہے ۔ ان کے بیٹے زیرق شاہ ، فرخ شاہ اور دو بیویاں بھی ملوث ہیں۔ خورشید شاہ، ان کے داماد اویس قادر شاہ سمیت تمام ملزم عبوری ضمانت پر ہیں۔ اگر اس میں توثیق نہیں ہوئی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا


متعلقہ خبریں