اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےدنیا بھر میں کورونا وائرس سے پاکستانیوں کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جاں بحق کئی پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن پر تھے۔وزیراعظم نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔
My prayers also for early recovery of those still battling COVID19. You are all in our prayers. We can never forget all of you far away from Pak who continue to do us proud & are our greatest asset, playing a critical role in Pak's development through remittances & charity work.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کےخلاف لڑنے والے افراد کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگوہوں۔ وطن سے دورپاکستانی ہماراثاثہ ہیں اور ہمیں ان پرفخرہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ سے ملکی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں اوروطن سے دور پاکستانیوں کی خدمات کوفراموش نہیں کرسکتے۔