دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی



دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 51  ہزار نو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بائیس لاکھ  19 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 66  ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ  جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہزار 578 ہوگئی۔ نیویارک میں سولہ ہزار سے زائد اموات اوردو لاکھ چھبیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا کے مزید 3493 کیسز رپورٹ ہوںے کے بعد  کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہوگئی، جبکہ بائیس ہزار سات سو سے زائد افراد چل بسے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس سے انیس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ بیلجیم میں اڑتالیس سو اور  نیدر لینڈز میں تینتیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

فرانس میں کورونا سے 18 ہزار چھ سو سے زائد  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ  47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جرمنی میں  چار ہزارسے زائد افراد چل بسے ہیں اور ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور مزید 847 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 576 ہوگئی۔ برطانیہ میں کورونا کے مزید 5599 کیسز رپورٹ ہوئے ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 692 ہوگئی۔

چین میں کورونا سے مزید 1290 افراد ہلاک ہونے کے بعد تعداد 4 ہزار 632 ہوگئی ہے۔ چین میں کورونا سے 82 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں مزید 89 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 958 ہوگئی۔ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی  تعداد 79494 ہوگئی۔

ترکی میں کورونا کے مزید 126 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 769 ہوگئی۔ ترکی میں کورونا کیسز کی تعداد 78546 ہوگئی۔
بیلجئم میں  کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 163 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 36138 ہوگئی۔ نیدرلینڈز میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 459 ہوگئی۔ نیدرلینڈز میں کورونا  کیسز کی تعداد30 ہزار سے بڑھ گئی۔

سویٹزرلینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد1325 اور پرتگال میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہزار سے بڑھ گئی۔

اسپین اور فرانس کے درمیان گھرا ہوا چھوٹا سا ملک  اینڈورا کورنا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ستتر ہزار آبادی والے ملک میں اب تک کرونا سے تینتیس افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں