کورونا: برطانیہ، جاری لاک ڈاؤن میں توسیع

برطانیہ نے پاکستان کو نئی سفری فہرست میں شامل کر لیا

لندن: برطانیہ میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

برطانیہ کی80فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے اور ہونے والی ہلاکتوں کے سبب کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب (Dominic Raab ) کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدایبر اور قوانین میں کسی قسم کی بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے۔

برطانیہ، وزیر خارجہ نے قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھال لی

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن جب کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسپتال منتقل ہوئے تھے تو قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داری ڈومینک راب کو سونپ دی گئی تھیں۔

بورس جانسن مہلک وبا کو شکست دینے کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں لیکن ابھی وہ آبزرویشن میں ہیں اور دفتری امور انجام نہیں دے رہے ہیں۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بھی گزشتہ روز اپنے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرچکے ہیں۔

برطانیہ: 106 سالہ ضعیف خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

عالمی ادارہ صحت نے بھی تمام ممالک کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے سلسلے کو جاری رکھیں جب کہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کو بڑھا کر کرفیو کا نفاذ بھی کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں