پاکستان: مقامی کورونامتاثرین کی شرح 54 فیصد ہے، ظفر مرزا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ دیگرممالک کےمقابلے میں پاکستان میں اموات اور کیسزکم ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حالات کنٹرول میں ہیں لیکن پھربھی ہم نےاحتیاط کرنی ہے۔

جنہیں چاند نظر نہیں آتا انہیں کورونا وائرس کہاں نظر آئے گا؟ فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں کھولنے کامقصد بےاحتیاطی برتنا ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سماجی میل جول کےحوالے سے ہم سب کو گائیڈ لائنز پرعمل کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ تمام گائیڈ لائنز ویب سائٹ پرموجود ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ فیکٹری اوردکان مالکان کو اپنے ملازمین کی صحت کا خاص خیال رکھنا ہے۔

کورونا: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور کابینہ کا اپنی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھرمیں کورونا کیسز20 لاکھ سےزائد ہوچکے ہیں جب کہ کورونا کی وجہ سے ایک لاکھ 27 ہزارلوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد 5988 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 272 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 1500 لوگ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک میں کورونا سے 107 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کورونا کٹس مقامی مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں مقامی طورپرکورونا سے متاثرہونے کی شرح 54 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں